سلمان خان کے گھر بالی ووڈ فنکاروں کی آمد، میڈیا گھر کے باہر براجمان

جمعہ 8 مئی 2015 15:32

سلمان خان کے گھر بالی ووڈ فنکاروں کی آمد، میڈیا گھر کے باہر براجمان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) بالی ووڈ سٹار سلمان خان کے گھر بالی ووڈ ستاروں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری ہے۔ سلمان خان کو کل عدالت نے ہٹ اینڈ رن کیس میں پانچ سال قید کی سزا سنائی جس کے بعد وہ ضمانت لے کر گھر پہنچ گئے۔ کل سے ان کے گھر ان کے دوستوں، رشتہ داروں اور بالی ووڈ سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی آمد جاری ہے۔

شاہ رخ خان تو ان کی عدالت حاضری سے قبل ہی ان سے ملنے پہنچ گئے تھے۔

(جاری ہے)

آج عامر خان بھی ان کی رہائش گاہ پر پہنچے اور دو گھنٹے تک سلمان خان کے ساتھ موجود رہے۔ ان سے قبل رانی مکرجی، پریتی زنٹا اور سوناکشی سنہا نے بھی سلمان خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ہدایتکار کرن جوہر، سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ سنگیتا بجلانی سمیت بہت سے ستاروں نے سلمان سے ملاقات کی ہے۔ سلمان سب کے ساتھ خوشگوار انداز سے بات چیت کرتے رہے اور ان دوستوں کو چھوڑنے بار بار گھر کے دروازے تک بھی آتے رہے۔ سوشل میڈیا پر بھی ان کی حمایت میں کھلاڑیوں اور فنکاروں کی طرف سے بیانات سامنے آ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :