یمنی صوبے الصعدہ میں حوثی باغیوں پر سعودی فضائی حملے،حوثیوں کے مواصلاتی نظام اور بارودی سرنگیں بنانی والی فیکٹری کو تباہ کرنے کا دعویٰ

جمعہ 8 مئی 2015 16:09

یمنی صوبے الصعدہ میں حوثی باغیوں پر سعودی فضائی حملے،حوثیوں کے مواصلاتی ..

ریاض(آاُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء)سعودی عرب اور اْس کے اتحادیوں نے یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے ،اتحادی جنگی طیاروں نے الصعدہ نامی صوبے میں شیعہ باغیوں کو نشانہ بنایاجس میں حوثیوں کے مواصلاتی نظام اور بارودی سرنگیں بنانی والی ایک فیکٹری کو تباہ کرنے کا دعوٰی کیا گیا ہے، ادھر سعودی عرب نے یمن میں حوثی شدت پسندوں کی جانب سے جازان اور نجران شہروں میں راکٹ حملوں کا بھرپور جواب دینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی کو نقصان پہنچانے والوں کو بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

عالمی میڈیا کے مطابق جمعہ کو علی الصبح سعودی عرب اور اْس کے اتحادیوں نے یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے ،اتحادی جنگی طیاروں نے الصعدہ نامی صوبے میں شیعہ باغیوں کو نشانہ بنایاجس میں حوثیوں کے مواصلاتی نظام اور بارودی سرنگیں بنانی والی ایک فیکٹری کو تباہ کرنے کا دعوٰی کیا گیا ہے، الصعدہ حوثیوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ریاض میں سعودی حکام کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے حدود سے تجاوز کرنے کے بعد یہ حملے کیے گئے ہیں۔ادھر سعودی وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزکی زیرصدارت عسکری قیادت کا ہنگامی اجلاس بھی ہوا ہے جس میں یمن میں حوثیوں کے خلاف جاری آپریشن اور ان کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی علاقوں پر گولہ باری سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔