کشمیرگیمز،ڈسٹرکٹ فٹبال چمپئن شپ،ریڈکشمیر فٹ بال کلب کامیاب

جمعہ 8 مئی 2015 17:38

کشمیرگیمز،ڈسٹرکٹ فٹبال چمپئن شپ،ریڈکشمیر فٹ بال کلب کامیاب

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) کشمیرگیمزکے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ فٹبال چمپئن شپ خورشید حسن خورشید سٹیڈیم مظفرآباد میں جاری پانچویں روز کھیلے گئے میچ میں ریڈکشمیر فٹ بال کلب نے میدان مارلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کشمیرگیمز کے سلسلہ میں ریڈکشمیر فٹ بال کلب اورمظفرآباد یونائیٹڈ کلب کے درمیان میچ کاآغازہوا میچ ریفری کے فرائض رضوان خان نے اداکئے یونائیٹڈ کلب کی ٹیم مقررہ وقت پر صرف ایک گول کرسکی جبکہ ریڈ کشمیرفٹبال کلب نے تین گول کرکے کامیابی حاصل کرلی اس موقع پر فٹ بال کوچ شمریز خان جدون اسسٹنٹ فٹ بال کوچ غلام مصطفی ملک ٗ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر ظہوراحمد چوہدری ، خواجہ شوکت عثمان ٗ طارق خان ٗ گلفام خان اوردیگر شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :