عظیم ہندوستانی بلے باز سچن ٹنڈولکر اب پائلٹ کے بعد انجینئر بھی بن گئے

جمعہ 8 مئی 2015 19:16

عظیم ہندوستانی بلے باز سچن ٹنڈولکر اب پائلٹ کے بعد انجینئر بھی بن گئے

چنئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء)24 سال تک اپنے بلے سے دنیا کرکٹ پر حکمرانی کرنے والے عظیم ہندوستانی بلے باز سچن ٹنڈولکر اب پائلٹ کے بعد انجینئر بھی بن گئے ہیں۔سچن کو اس سے قبل ہندوستانی فضائیہ کی تقریب میں مدعو کر کے ان کی خدمات کے اعزاز میں اعزازی عہدہ دیا گیا تھا۔تاہم اب انہوں نے اپنے تمام شائقین کو حیران کرتے ہوئے انجینئرنگ کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا اور گاڑیوں کے نٹ بولٹ کسنے لگے ہیں۔

سچن ہندوستان میں واقع بی ایم ڈبلیو کے پلانٹ پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایک گاڑی کے نٹ بولٹ کسے۔سچن کی جانب سے جس بی ایم ڈبلیو 5 سیریز کے انجن اور ٹرانمیشن کی فکسنگ کی گی اسے ممکنہ طور پر سچن ایڈیشن کے نام سے بیچا جائے گا اور یہ اپنی طرز کی واحد کار ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک بچے کی حیثیت سے میری ہمیشہ سے ہی بی ایم ڈبلیو گاڑی خریدنے اور اسے چلانے کی خواہش تھی۔

پہلے انہوں نے پانے سے گاڑی کے انجن میں شافٹ لگائی، اس کے بعد بی ایم ڈبلیو انڈیا کے تین ارکان نے ان کے ساتھ مل کر انجن نصب کرنے میں مدد کی۔جب انجن لگا دیا گیا تو ٹندولکر نے کار شیل میں دو لیٹر انجن نصب کرنے کیلئے نٹ بولٹ ٹائٹ کیے۔توقع کی جا رہی ہے کہ اس گیند کو سچن ایڈیشن کا نام دیے جانے کے سبب خریداروں کی جانب سے بھاری قیمت پر خریدا جائے گا۔