نلترہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک نارویجن سفیر لیف ہولجر لارسن کی عمر 61، فلپائن کے سفیر ڈومینگو لوسینا ایو کی عمر 55 سال تھی

جمعہ 8 مئی 2015 20:01

نلترہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک نارویجن سفیر لیف ہولجر لارسن کی عمر 61، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) نلترہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے ناروے کے سفیر لیف ہولجر لارسن کی عمر 61 سال جبکہ فلپائن کے سفیر ڈومینگو لوسینا ایو کی عمر 55 سال تھی۔ دونوں سفارتکاری کا وسیع تجربے رکھتے تھے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز گلگت بلتستان کے علاقہ نلتر میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے نار وے کے سفیر لیف ہولجر لارسن سفارتکاری کا وسیع تجربہ رکھتے تھے۔

قبل اس کے وہ ناروے کے خصوصی نمائندہ برائے پاکستان و افغانستان کے طو رپر خدمات انجام دیتے رہے جبکہ حادثے میں ہلاک ہونے والے فلپائن کے سفیر ڈومینگو لوسینا ایو پاکستان میں تعیناتی سے قبل کانگو ‘ ملاوی‘ مڈغاسگر ‘ ماریشس ‘ روانڈا ‘ یوگنڈا‘تنزانیہ و دیگر کئی ممالک میں بطور سفیر خدمات انجام دیتے رہے۔ وہ پیشے کے اعتبار سے وکیل تھے۔

متعلقہ عنوان :