''یک نہ شد دو شد ''،سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کی سزا،چوہدری سرور کے بیٹے انس سرور برطانوی انتخابات میں آبائی نشست سے ہاتھ دھو بیٹھے، ایم کیو ایم اور (ن) لیگ کے کارکنوں کا اہم کردار
چوہدری سرور کی گلاسکو میں ایک ماہ کی بھاگ دوڑ اور پی ٹی آئی یو کے شاخ کی سر دھڑ کی کوششیں انس کو شکست سے نہ بچا سکیں
جمعہ 8 مئی 2015 21:22
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) ''یک نہ شد دو شد ''کے مصداق چوہدری سرور کی گورنر پنجاب کے عہدے سے فراغت کے بعد ان کے بیٹے انس سرور بھی برطانوی انتخابات میں گلاسکو سے سرور خاندان کی آبائی نشست سے ہاتھ دھو بیٹھے ‘ انس سرور کی شکست میں ایم کیو ایم اور (ن) لیگ کے برطانوی کارکنوں نے اہم کردار ادا کیا۔ چوہدری سرور کی گلاسکو میں ایک ماہ کی بھاگ دوڑ اور پی ٹی آئی کی یو کے شاخ کی سر دھڑ کی کوششیں بھی انس سرور کی شکست کو فتح میں نہ بدل سکیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب چوہدری سرو رکی (ن) لیگ سے علیحدگی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کی ایک بڑی وجہ برطانوی انتخابات میں اپنے بیٹے انس سرور کی گلاسگو کے حلقے سے جیت بنانا تھی کیونکہ چوہدری سرور کے خیال میں پی ٹی آئی کی یو کے شاخ تارکین وطن میں موثر تنظیم اور وسیع حلقہ اثر رکھتی تھی جو ان کے بیٹے کی برطانوی پارلیمنٹ میں پہنچنے میں مددگارثابت ہو گی تاہم ان کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے ان کے بیٹے کی تارکین وطن میں حمایت بڑھنے کی بجائے مزید کم ہو گئی کیونکہ دوسری سیاسی جماعتوں بالخصوص (ن) لیگ اور ایم کیو ایم کے اوورسیز کارکنوں نے نہ صرف خود کو انس سرور کی انتخابی مہم سے الگ کر لیا بلکہ دونوں پارٹیوں نے انس سرور کے مد مقابل سکاٹش قوم پرست رہنما کی حمایت کی جو انس سرور کی ہار پر ختم ہوئی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.