کینیڈین پولیس کی امریکہ میں حجاب کے باعث ملازمت حاصل کرنے میں ناکام مسلمان خاتون کو ملازمت کی پیشکش

جمعہ 8 مئی 2015 22:13

کینیڈین پولیس کی امریکہ میں حجاب کے باعث ملازمت حاصل کرنے میں ناکام ..

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) کینیڈا کی ایڈمونٹن پولیس سروس نے امریکا میں مقیم مسلمان خاتون کو حجاب پہننے کی وجہ سے پولیس میں ملازمت نہ ملنے پر کینیڈا میں ملازمت کی دعوت دیدی۔ ایک مقامی کینیڈین اخبار کے مطابق ایڈمونٹن پولیس میں بھرتی کے ذمہ دار سٹاف سارجنٹ مارک فارنیل کو انٹرنیٹ پر صومالی نڑاد امریکی خاتون اسمھان عیسیٰ کی داستان پڑھنے کو ملی تو انہوں نے ان سے رابطہ کیا۔

فارنیل کے مطابق ایڈمونٹن پولیس نے مسلمان خواتین کے لئے ایک ایسا یونیفارم تیار کیا ہے جس میں حجاب شامل ہے اور انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 29 سالہ اسمھان کو پولیس سروس میں شامل ہونے کا موقع دیں گے۔ فارنیل کا کہنا ہے "وہ بہت شدت سے پولیس میں شامل ہونا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

تو کیوں نہ انہیں موقع دیا جائے کہ وہ کینیڈا آئیں اور اس موقع کا فائدہ اٹھائیں۔

وہ ہمارے لئے بہت صلاحیت یافتہ امیدوار ہیں۔ فارنیل کے مطابق اگر اسمھان نے رضامندی دکھائی تو انہیں پہلے کینیڈا کی شہریت حاصل کرنی ہوگی اور اس ملازمت کی وجہ سے ایسا بہت آسان ہوجائیگا۔ اسمھان عیسٰی کا کہنا ہے کہ میں اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہوں۔ اس سے پہلے امریکی ریاست اوہائیو میں انہیں بتایا گیا کہ وہ ٹریننگ کے دوران اپنا حجاب نہیں پہن سکیں گی۔

متعلقہ عنوان :