ڈاکٹر کمال الدین ٹیپو کو قائم مقام چیئرمین پیمرا کا چارج دینے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 8 مئی 2015 23:03

ڈاکٹر کمال الدین ٹیپو کو قائم مقام چیئرمین پیمرا کا چارج دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 مئی 2015 ء) وزارت اطلاعات نے ڈاکٹر کمال الدین ٹیپو کو قائم مقام چیئرمین پیمرا کا چارج دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور کی مدت ملازمت مکمل ہوگئی ہے جس کے بعد وزارت اطلاعات کی جانب سے ڈاکٹر کمال الدین ٹیپو کو قائم مقام چیئرمین پیمرا کا چارج دینے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔ ڈاکٹر کمال الدین ٹیپو اس وقت ایگزیکٹیو ممبر پیمرا کے فرائض انجام دے رہے ہیں تاہم اب انہیں گریڈ 21 میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت اطلاعات نے ڈاکٹر کمال الدین ٹیپو کی سمری وزیراعظم کو منظوری کیلئے بھجوا دی۔

متعلقہ عنوان :