اپنی موت آپ مرنا۔ نوجوان نے ثبوت فراہم کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 8 مئی 2015 23:28

اپنی موت آپ مرنا۔ نوجوان نے ثبوت فراہم کر دیا

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8مئی۔2015ء)سعودی عرب میں ایک مرنے والے نوجوان نے اپنی موت کی خود فلم بندی کی۔فلم میں دکھایا گیا کہ اس کی کار کا سپیڈو میٹر 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ظاہر کر رہا ہے۔نوجوان فلم بنانے میں اتنا مشغول تھا کہ اس نے روڈ پر توجہ ہی نہ دی۔ ویڈیو دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ نوجوان کے مرنے سے پہلے اس کی گاڑی کئی دفعہ الٹی ، اس دوران نوجوان چیختا ہی رہا۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں حادثے کے بعد جمع ہو جانے والے ڈرائیوروں کی آوازیں بھی ہیں ،جو نوجوان کی مدد اور پولیس کو بلانے کی باتیں کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا گیا تو اس پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ بہت سے لوگ نوجوان کی موت پر افسردہ تھے تو بہت سوں نے اسے، نوجوان کی لاپروائی کے باعث، خودکشی قرار دیا۔بہت سے لوگ یہ ویڈیو دیکھ کر دوسروں کو نصیحت کرتے رہے کہ روڈ پرزیادہ احتیاط کا مظاہرہ کریں۔ لوگوں نے حادثے کا ذمہ دار سوشل میڈیا کو ٹھہرایا، جس پر عجیب و غریب ویڈیوز شیئر کرنے کےلیے لوگ تمام حدیں پار کر رہے ہیںَ ۔