کراچی ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج جوڈیشل کمپلیکس نے این آر او کے بعد بحال مقدمات میں مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے

جمعہ 8 مئی 2015 23:50

کراچی ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج جوڈیشل کمپلیکس نے این آر او کے بعد بحال ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 مئی۔2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج جوڈیشل کمپلیکس نے این آر او کے بعد بحال مقدمات میں مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے، ملزمان میں ایم کیو ایم کے 34کارکن شامل ہیں،ملزمان کی گرفتاری کیلئے بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن،سعید آباد ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری ۔

(جاری ہے)

جمعہ کونجی ٹی وی کے مطابق این آر او کے بعد بحال مقدمات میں ایم کیو ایم کے 34کارکنوں کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں ، وارنٹ گرفتاری ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج جوڈیشل کمپلیکس نے نے جاری کئے۔

مفرور ملزمان میں ندیم ماربل، کامران پانڈا، اکرم کانا،عظیم عرف چھوٹا، عظیم میمن، نعیم عرف منا، ریاض چاچا و دیگر شامل ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن،سعید آباد ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں جس میں حکم دیا گیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے 15 مئی تک عدالتوں میں پیش کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :