پاکستان 1000 چھکے لگانے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی

ہفتہ 9 مئی 2015 10:44

پاکستان 1000 چھکے لگانے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی

میر پور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9مئی۔2015ء) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہزار چھکے لگانے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی، اس نے یہ اعزاز بنگلہ دیش کیخلاف میرپور ٹیسٹ میں حاصل کیا، میچ سے قبل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 995 چھکوں کے ساتھ ریکارڈ میں شریک تھیں مگر اب پاکستان نے یہ تعداد 1005تک پہنچا دی ہے، پاکستان سے آگے اب تک آسٹریلیا 1463، ویسٹ انڈیز 1429، انگلینڈ 1409 اور نیوزی لینڈ 1060چھکے رسید کر چکے ہیں، حالیہ میچ میں ہی مصباح الحق نے اپنے چھکوں کی ففٹی بھی مکمل کر لی۔

متعلقہ عنوان :