برطانیہ، ڈیوڈ کیمرون نے نئی کابینہ کا اعلان کردیا

ہفتہ 9 مئی 2015 11:07

برطانیہ، ڈیوڈ کیمرون نے نئی کابینہ کا اعلان کردیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء ) برطانوی انتخابات میں کنزرویٹیو پارٹی نے 331 نشستیں جیت کر تاریخی فتح حاصل کر کے ملک کی نئی کابینہ کے چند ناموں کا اعلان بھی کر دیاگیا،برطانوی انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرکے ڈیوڈ کیمرون ایک بار پھر وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہونے جارہے ہیں اور انہوں نے ملک کی نئی کابینہ کے چند ناموں کا اعلان بھی کر دیا۔

نئی کابینہ میں جارج آسبورن کو چانسلر، تھیرسا مے کو سیکرٹری داخلہ، فلپ ہیموند کو سیکرٹری خارجہ اور مائیکل فیلن کو سیکرٹری دفاع نامزد کیا گیا۔جارج اوسبورن کو دوبارہ وزیرِ خزانہ تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ فرسٹ سیکریٹری آف سٹیٹ کا اعزازی درجہ بھی دیا گیا ہے جس کے بعد عملی طور پر وہ نائب وزیرِاعظم بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم وزیر اعظم کیمرون کو سابقہ اتحادی حکومت میں شامل جماعت لبرل ڈیموکریٹس کے وزراء کی جگہ نئے وزیروں کا تقرر کرنا ہے۔

۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈیوڈ کیمرون نے 10 ڈاوٴننگ اسٹریٹ پر پریس کانفرنس میں یورپی یونین کی ممبر شپ کے حوالے سے ریفرینڈم کروانے اور اسکاٹ لینڈ کو اختیارات کی منتقلی کے وعدے کو پورا کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔کیمرون نے کہا کہ ’یورپی یونین میں شمولیت کے حوالے سے ریفرینڈم ضرور ہوگا، ہم ملک کو متحد کریں گے اور ایک قوم کی نمائندہ پارٹی بن کر حکومت کریں گے‘۔

اسکاٹ لینڈ میں ایس این پی نے 59 میں سے 56 سیٹیں لے کر لیبر پارٹی کا صفایہ کر دیا جس پر لیبر پارٹی کے سربراہ ایڈ ملی بینڈ نے شکست کی ذمہ داری قبول کی ہے اور وہ مستعفی ہوگئے ہیں۔ایڈ ملی بینڈ کا کہنا ہے کہ پارٹی کو انگلینڈ، ویلز اور اسکاٹ لینڈ میں وہ سبقت نہیں ملی جس کے وہ خواہشمند تھے۔انہوں ں ے مزید کہا کہ پارٹی کو قوم پرستی کی لہر نے ڈبو دیا ہے۔برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں ٹرن آوٹ 66 فیصد رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :