ریحام خان نے شوبز کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا

ہفتہ 9 مئی 2015 11:16

ریحام خان نے شوبز کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (آاُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے شادی کیلئے صحافت کے شعبے کو ترک کرنے والی ریحام خان نے باقاعدہ شوبز کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے ‘وہ دو فلموں کی پروڈکشن کیلئے بالکل تیار ہیں جس میں سے ایک جانان ہوگی۔

(جاری ہے)

فلم جانان کی لیڈ اسٹار برطانیہ کی رہنے والی اداکارہ ارمینا رانا خان ہیں جنہوں نے ایشین امیج سے بات کرتے ہوئے فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے بتایا۔

اس سے قبل رعنا خان مختلف ٹی وی ڈراموں میں کام کر چکی ہیں جن میں عشق پرست، کرب اور بن روئے وغیرہ شامل ہیں تاہم کسی فلم میں وہ پہلی بار اداکاری کریں گی۔انہوں نے فلم کے حوالے سے بتایا کہ یہ خیبر پختون خوا کی عوام پر فلمائی جائے گی۔فلم جانان ایک پختون خاندان پر مبنی رومانوی اور مزاحیہ فلم ہوگی۔عثمان خالد بٹ کی لکھی ہوئی اس کہانی کو ریحام خان کے ساتھ ساتھ عمران کاظمی بھی پروڈیوس کریں گے۔

متعلقہ عنوان :