انٹرنیشنل جوڈو ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے غیر ملکی ٹیموں کی آمد کا سلسلہ 18 مئی سے شروع ہوگا

ہفتہ 9 مئی 2015 11:19

انٹرنیشنل جوڈو ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے غیر ملکی ٹیموں کی آمد کا سلسلہ ..

اسلام آباد (آاُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء)انٹرنیشنل جوڈو ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے غیر ملکی ٹیموں کی آمد کا سلسلہ 18 مئی سے شروع ہوگا۔ افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں 18 مئی جبکہ نیپال ، بنگلہ دیش اور سرلنکا کی ٹیمیں 19مئی کو پاکستان پہنچیں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے حکام کے مطابق پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول میں جوڈو کے مقابلے 24 سے 27 مئی تک راولپنڈی میں کھیلے جائیں۔ حکام کے مطابق 20 مئی کو ایونٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔ 21 مئی کو وزیر اعلیٰ پنجاب تمام افیشل اور کھلاڑیوں کو عشائیہ دینگے۔ 23 مئی کو منیجر میٹنگ اور پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا۔