ادا کار رنویر سنگھ نے یپیکا پڈوکون کی ریلیز ہونے والی فلم کی سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر کے ذریعے تعریف کر ڈالی

ہفتہ 9 مئی 2015 11:21

ادا کار رنویر سنگھ نے یپیکا پڈوکون کی ریلیز ہونے والی فلم کی سماجی رابطہ ..

ممبئی (آاُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) بالی وڈ کے اداکار رنویر سنگھ نے اپنی گرل فرینڈ اور بولی وڈ کی صف اول کی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی ریلیز ہونے والی فلم کی سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر کے ذریعے تعریف کر ڈالی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار رنویر نے بتایا کہ فلم میں امیتابھ بچن، عرفان خان نے بہت کمال کی اداکاری کی ہے اور دیپیکا کا اس فلم میں کردار ان کے کیرئیر کا سب سے اچھا کردار ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

رنویر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر فلم کے ہدایت کار شوجت سرکار کے کام کی بھی تعریف کی۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق جب دیپیکا سے رنویر کی ٹویٹس کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہاکہ رنویر کی جانب سے کی جانے والی تعریف ان کیلئے ان تمام لوگوں کی تعریف کے برابر ہی ہے جنہوں نے فلم دیکھ کر دیپیکا کے کام کو سراہا اس لیے اگر پوچھنا ہے تو ان تمام ٹویٹس کے حوالے سے بھی پوچھا جائے۔ہدایت کار شوجت سرکار کی فلم پیکو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی اور اس فلم کی کہانی والد اور بیٹی کے درمیان رشتے پر مبنی ہے۔

متعلقہ عنوان :