پیکاوٴ بزدل ہے، اب اس سے مقابلہ نہیں ہوگا ‘مے ویدر ن

ہفتہ 9 مئی 2015 12:13

پیکاوٴ بزدل ہے، اب اس سے مقابلہ نہیں ہوگا ‘مے ویدر ن

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) مشہور امریکی باکسر فلوئڈ مے ویدر نے کہا کہ وہ اپنے کریئر کا آخری میچ مقابلہ ستمبر میں کریں گے تاہم ان کا حریف بزدل مینی پیکاوٴ نہیں ہوگا ۔ میڈیا رپور ٹ کے مطابق مے ویدر نے باکسنگ کی تاریخ کے سب سے مہنگا مقابلہ جیتنے کے بعد عندیہ دیا تھا کہ وہ مینی پیکاوٴ سے ایک بار پھر مقابلے کرنے کیلئے تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

مے ویدر نے کہا کہ شکست کے بعد مینی پیکاوٴ کی بہانہ بازی نے انھیں ناراض کیا انھوں نے کہا کہ انھیں مقابلہ کے دوران کہیں ایسا محسوس نہیں ہوا کہ ان کے حریف زخمی ہیں کیونکہ ان کے دونوں ہاتھ تیزی اور طاقت سے چل رہے تھے ۔ مینی پیکاوٴ نے میچ کے بعد کہا تھا کہ ان کا کندھا زخمی تھی جس کی وجہ سے وہ اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کرسکے۔ میچ کے بعد مینی پیکاوٴ کے کندھے کا آپریشن ہو چکا ہے اور اسے دوبارہ رنگ میں اترنے کیلئے کم از کم ایک سال کا عرصہ درکار ہوگا۔