سابق مصری فٹبالر محمد ابوتریکا کے اثاثے کالعدم اخوان المسلمین کی مالی امداد کرنے کے الزام میں منجمد

ہفتہ 9 مئی 2015 12:13

سابق مصری فٹبالر محمد ابوتریکا کے اثاثے کالعدم اخوان المسلمین کی مالی ..

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) مصری حکام نے سابق فٹ بالر محمد ابوتریکا کے اثاثے کالعدم اسلامی شدت پسند تحریک اخوان المسلمین کی مالی امداد کرنے کے الزام میں منجمد کر لیے ہیں۔حکام نے امید ظاہر کیا کہ عدالت اس مسئلے پر جلد فیصلہ کرے گی۔ابوتریکا نے کہا ہے کہ وہ ترقی کے کام کرنے کے لیے مصر میں ہی رہیں گے۔سابق فٹ بالر نے 2012 میں عوامی سطح پر محمد مرسی کی کامیابی کی تصدیق کی تھی۔

(جاری ہے)

محمد مرسی کو سنہ 2013 میں فوج نے معزول کر دیا تھا۔محمد مرسی کے خلاف کریک ڈاوٴن کے نتیجے میں اخوان المسلمین کے سینکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں کو جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔مصری حکام کے مطابق انھوں نے ابوتریکا کے اثاثوں کو منجمد کر لیا جن میں بہت سی کمپنیوں میں ان کے حصص بھی شامل ہیں۔اس کے جواب میں 36 سالہ سابق مڈ فیلڈر نے ٹوئٹ کے ذریعے کہا کہ پیسوں کو ضبط کیا جائے یا ان پیسوں کے مالک کو ‘ میں ملک نہیں چھوڑوں گا اور میں اس ملک کی خوشحالی کیلئے کام کرتا رہوں گا۔