2015ء فیفا ویمنز ورلڈ کپ 6 جون سے کینیڈا میں شروع ہوگا

ہفتہ 9 مئی 2015 12:16

2015ء فیفا ویمنز ورلڈ کپ 6 جون سے کینیڈا میں شروع ہوگا

کینیڈا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) 2015فیفا ویمنز ورلڈ کپ 6 جون سے کینیڈا میں شروع ہوگا۔ فیفا کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 24 ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں چھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گروپ اے میں میزبان کینیڈا، چین، نیوزی لینڈ، ہالینڈ گروپ بی میں جرمنی، آئیوری کوسٹ، ناروے اور تھائی لینڈ گروپ سی میں جاپان، سوئٹزر لینڈ، کیمرون اور ایکواڈور گروپ ڈی میں امریکا، آسٹریلیا، سویڈن اور نائیجیریا، گروپ ای میں برازیل، جنوبی کوریا، سپین اور کوسٹاریکا جبکہ گروپ ایف میں فرانس، انگلینڈ، کولمبیا اور میکسیکو شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں ہر ٹیم تین گروپ میچز کھیلے گی اور ہر گروپ سے دو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کولیفائی کریں گی جبکہ فائنل 5 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :