زارا اکبر اور صوبیہ خان نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے شائقین کو بھرپور داد دینے پر مجبور کر دیا

ہفتہ 9 مئی 2015 12:40

زارا اکبر اور صوبیہ خان نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے شائقین کو ..

لاہو ر(آاُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء )ٹی وی ،فلم اور تھیٹر کی معروف اداکاراؤں زارااکبر اور صوبیہ خان نے محفل تھیٹر میں زیر نمائش ڈرامہ ”دل تیر اعاشق “ میں شاندار پرفارمنس سے ہال میں موجود شائقین کو بھرپور داددینے پر مجبور کردیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز محفل تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ” دل تیرا عاشق “ میں اداکارہ زارا اکبر اور صوبیہ خان نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس پر ہال میں موجود ڈرامہ شائقین نے دونوں اداکاراؤں کو بھرپور تالیاں بجا کر داد دی ۔

دونوں اداکاراؤں نے شائقین کی جانب سے ملنے والی بھرپور دادپر ا ن کا شکریہ ادا کیا ۔ ڈرامے کی کاسٹ میں زارااکبر ، ماہ نور ،اکرم اداس ، قسمت بیگ ، صوبیہ خان ، شاہد خان ،قیصر پیا ، نجم زیدی ، گلفام ، ثناء بٹ ،سعدیہ شیخ اور مجید لوٹا شامل ہیں ۔مذکورہ ڈرامہ کاروباری لحاظ سے بھی لاہور کے تمام تھیٹروں پر بازی لے گیا ۔ ڈرامے کی تحریر و ہدایات ناہید خانم اور پروڈیوسر فاروق ڈوگر ہیں۔