کلمہ چوک پر سرکاری افسر کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

ہفتہ 9 مئی 2015 13:05

کلمہ چوک پر سرکاری افسر کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے خاتون سمیت 2 افراد ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) کلمہ چوک پر سرکاری افسر کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ۔بتایا گیا ہے کہ واپڈا کے ایک اعلی افسر کے بیٹے محمد علی کی گاڑی نے کلمہ چوک پر خاتون اور ایک شخص کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

خاتون کی شناخت رضیہ کے نام سے ہوئی جو صبح کی واک کر رہی تھی جب کہ دوسرے شخص کی شناخت ٹیکسی ڈرائیور ظفر کے نام سے ہوئی جو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد واپس اپنے گھر کو جارہا تھاموقع پر موجود افراد نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے کر گلبہار پولیس کے حوالے کیا۔ دوسری جانب پولیس حکام نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔