میر پور ٹیسٹ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو 328رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی
ہفتہ 9 مئی 2015 13:15
میرپور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9مئی۔2015ء) دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 328 رنز سے شکست دیکر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-0 سے اپنے نام کر لی ہے ، ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلہ دیش نے ایک وکٹ کے نقصان پر 63 رنز سے دوسری اننگز دوبارہ شروع کی تو تمیم اقبال اور مومن الحق نے سکور میں مزید 23 رنز کا اضافہ کیا ۔ اس موقع پر عمران خان نے تمیم اقبال کو 42 رنز پر وکٹوں کے پیچھے کیچ کروا کے پاکستان کو اہم وکٹ دلوائی ۔
تمیم اقبال اس پوری سیریز کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے۔ انھوں نے کھلنا ٹیسٹ میں بھی ڈبل سنچری بنا کر بنگلہ دیش کو میچ برابر کرنے میں مدد دی تھی ۔ عمران خان نے ہی دو رنز بنانے والے محمود اللہ کو یونس خان کے ہاتھوں کیچ کروا کے بنگلہ دیش کی مشکلات بڑھا دیں ۔(جاری ہے)
پہلی اننگز میں جارحانہ بلے بازی کرنے والے شکیب الحسن 13 رنز ہی بنا سکے اور حفیظ کی گیند پر وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ ہوگئے ۔
کپتان مشفق الرحیم بغیر کوئی رن بنائے یاسر شاہ کی دوسری وکٹ بنے ۔ پاکستان کو چھٹی کامیابی کھانے کے وقفے کے بعد فوراً ملی جب وہاب ریاض نے سومیا سرکار کی وکٹ لی ۔ اسد شفیق نے یاسر شاہ کی گیند پرنصف سنچری بنانے والے مومن الحق کا عمدہ کیچ لے کر بنگلہ دیش کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ۔ تایج الاسلام دس رنز بنا کر یاسر شاہ کا چوتھا شکار بنے ، مہمان ٹیم کے آخری آوٹ ہونے والے کھلاڑی شواگاتا ہوم تھے جو 39 رنز بنا کر جنید خان کی گیند پر بولڈ ہوءے ، پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں یاسر شاہ چار وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے ، عمران خان نے دو جبکہ وہاب ریاض ،جنید خان اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ لی ۔ اس سے قبل تیسرے دن پاکستان کی جانب سے 550 رنز کا ہدف ملنے کے بعد بنگلہ دیش نے کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 63 رنز بنائے تھے ۔ پاکستان نے اس میچ میں بنگلہ دیش کو پہلی اننگز میں 203 رنز پر آؤٹ کرنے کے باوجود فالو آن نہ کروانے کا فیصلہ کیا تھا اور دوسری اننگز چھ وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی تھی ۔ یہ اس میچ میں لگاتار دوسرا موقع تھا کہ پاکستان نے اننگز ڈیکلیئر کی ۔ پہلی اننگز میں بھی پاکستان نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 557 رنز بنانے کے بعد بنگلہ دیش کو بلے بازی کے لیے کہا تھا ۔ اس فتح کے ساتھ پاکستان نے ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی تیسری پوزیشن بھی بچا لی ہے ۔ اظہر علی کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ،مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.