سیکیورٹی فورسز نے تین ایرانی باشندوں کو غیر قانونی طور پر پاکستان ایران سرحد عبور کرنے پر گرفتار کرلیا

ہفتہ 9 مئی 2015 13:29

سیکیورٹی فورسز نے تین ایرانی باشندوں کو غیر قانونی طور پر پاکستان ایران ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) سیکیورٹی فورسز نے تین ایرانی باشندوں کو غیر قانونی طور پر پاکستان ایران سرحد عبور کرنے پر گرفتار کرلیا۔ترجمان فرنٹیئر کورپس خان واسع نے بتایا کہ ایرانی باشندے پاکستانی علاقے میں بغیر سفری دستاویزات داخل ہوئے تھے، فورسز نے ان کی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک ایران سرحد کے دونوں جانب سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے جبکہ دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے بھی اس سلسلے میں ملاقات کی ہے۔دونوں ممالک نے اتفاق کیا ہے کہ 900 کلو میٹر طویل اس سرحد کی سختی سے نگرانی کی جائے گی تاکہ غیر قانونی آمد و رفت کو روکا جاسکے۔ایک دوسرے واقعے میں سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قیب ایک مبینہ عسکریت پسند کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :