کاشتکاردھان کی ممنوعہ اقسام کا شت سے گریز کریں، محکمہ زراعت پنجاب

ہفتہ 9 مئی 2015 14:27

کاشتکاردھان کی ممنوعہ اقسام کا شت سے گریز کریں، محکمہ زراعت پنجاب

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو دھان کی ممنوعہ اقسام 386، سپر فائن ، کشمیرا ، مالٹا ، ہیرو اور سپرا کا شت نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھان کے کاشتکار ان اقسام کی کاشت سے گریز کریں کیونکہ ان سے پیدا ہونے والا چاول انتہائی ناقص ہوتا ہے اور ان اقسام کی ملاوٹ کے باعث ملکی و غیر ملکی منڈی میں باسمتی کی قیمت انتہائی کم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ سپر باسمتی ، باسمتی 385،باسمتی 370،باسمتی 2000،باسمتی پاک ، باسمتی 198، باسمتی شاہین ، کے ایس کے 515، اری 6، کے ایس 282، نایاب اری 9کی کاشت سے جہاں بہتر پیداوار حاصل ہو سکتی ہے وہیں صحت مند فصل کی فروخت سے مالی فوائد بھی حاصل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ 20 مئی سے 20جون تک دھا ن کی کاشت مکمل کر یں تاکہ چاول کی بمپر کراپ کاحصول یقینی ہو سکے۔