سپین : فٹ بال مقابلے معطل ہونے کے اعلان کے بعد پلیئرز نے ہڑتال کی ٹھان لی

ہفتہ 9 مئی 2015 14:45

سپین : فٹ بال مقابلے معطل ہونے کے اعلان کے بعد پلیئرز نے ہڑتال کی ٹھان ..

میڈرڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9مئی۔2015ء) ہسپانوی فٹ بال نئے تنازع میں الجھ گئی ، فیڈریشن کی جانب سے 16مئی سے ہرقسم کے مقابلے معطل کیے جانے کے بعد کھلاڑیوں نے اسی تاریخ سے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے اور وہ بھی میچز نشر ہونے سے حاصل ہونے والی آمدنی سے حصہ مانگ رہے ہیں۔ ادھر سپینش فٹ بال لیگ حکام نے واشگاف انداز میں اعلان کیا ہے کہ ہڑتال کی صورت میں پلیئرز یونین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

سپینش حکومت نے نیا قانون بنایا ہے جس کے مطابق نشریاتی حقوق سے ہونے والی آمدنی کا بڑا حصہ دوسرے درجے اور دیگر کم تر درجے کی ٹیموں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ٹاپ کلبز کی جانب سے احتجاج پر سپینش حکومت بھی خوش نہیں ہے۔ خیال رہے کہ سپین کی فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے نئی قانون سازی کی وجہ سے 16 مئی سے ملک میں فٹبال کے تمام مقابلوں کو غیر معینہ مدت کے لئے معطل کیا جا رہا ہے۔