سلمان خان کی فوری ضمانت نے قانونی ماہرین کو چکرا کے رکھ دیا

ہفتہ 9 مئی 2015 14:58

سلمان خان کی فوری ضمانت نے قانونی ماہرین کو چکرا کے رکھ دیا

ممبئی آاُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء بالی ووڈ کے دبنگ خان چٹکی بجاتے میں کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ ان کا یہ ہنر صرف فلم کے سیٹس تک محدود نہیں بلکہ وہ اصلی زندگی میں بھی یہ کمال دکھا سکتے ہیں۔ گزشتہ روزان کی فوری ضمانت، ہائیکورٹ کی جانب سے کیس کو سماعت کیلئے قبول کرتے ہوئے سزا کی معطلی جیسے اقدامات نے جہاں سلمان خان کے چاہنے والوں کو مسرور کیا ہے، وہیں ماہرین کو بھی حیران کر ڈالا ہے۔

(جاری ہے)

غالباً دبنگ خان وہ واحد بھارتی ہیں جنہیں شراب نوشی کی حالت میں ڈرائیونگ کے دوران حادثے پر پانچ برس قید کی سزا ہوئی اور یہ اعزاز بھی شائد پورے بھارت میں انہیں ہی ملا ہو کہ دو برس سے زائد کی قید کی سزا سنائے جانے کے باوجود جیل کی سیر کیئے بغیر ہی ضمانت بھی ہوگئی۔ ماہرین اس لئے بھی حیران ہیں کہ محض چھ ماہ قبل کرپشن کیسز میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ تامل ناڈو جے للیتا چار21روز میں ضمانت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔ ایسے ہی کیس میں لالو پرشاد یادو کو ضمانت پانے میں 80روز لگ گئے تھے۔ قانونی ماہرین کی رائے میں اس کی واحد وجہ سلمان خان کا سلیبرٹی سٹیٹس ہے جس کی وجہ سے ہائیکورٹ نے تکنیکی بنیادوں پر انہیں فوری ضمانت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

متعلقہ عنوان :