شاہ رخ حس مزاح میں سب سے آگے
ہفتہ 9 مئی 2015 14:58
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) میڈیا نمائندے اپنے عجیب و غریب سوال پوچھنے سے کبھی باز نہیں آتے ہیں۔ ان سے نمٹنے کا بہترین ہتھیار حاضر جوابی ہوتا ہے۔ اس فن میں بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کو جس قدر ملکہ حاصل ہے، شائد ہی کسی دوسرے اداکار کو ہو۔ شاہ رخ جانتے ہیں کہ کس صحافی کے کون سے سوال کا کیا جواب دینا ہے یا اسے کیسے چپ کروانا ہے۔
اس کیلئے شاہ رخ کا ہتھیار حس مزاح ہوتی ہے۔ اس معاملے میں وہ اس قدر مہارت رکھتے ہیں کہ صحافیوں کو چپ ہوتے ہی بنتی ہے۔ ان کی ایسی ہی حاضر جوابی کے کچھ قصوں سے آپ بھی لطف اندوز ہوں۔ایک بار رپورٹر نے شاہ رخ سے طنزاً پوچھا کہ وہ کب مختلف فلمیں، بہتر فلمیں بنانا شروع کردیں گے۔ شاہ رخ کا جواب بے حد سادہ مگر کانٹے کا تھا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جب آپ مختلف سوال، بہتر سوال کرنا شروع کریں گے۔
ایک بار رپورٹر نے شاہ رخ سے پوچھا کہ کیا وہ صبح اٹھنے پر بھی اسی قدر خوبصورت دکھائی دیتے ہیں جیسا کہ عام طور پر ہوتے ہیں تو شاہ رخ نے بے حد دلچسپ جواب دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ”ہر صبح پلاسٹک سرجری کے مراحل سے گزرتے ہیں“۔شاہ رخ نے میڈیا کے سامنے یہ دعویٰ بھی کر رکھا ہے کہ وہ اپنی رات کے چار گھنٹے کی نیند کے علاوہ دن کے بقیہ تمام اوقات میں ایکٹنگ ہی کرتے رہتے ہیں حتیٰ کہ نہاتے ہوئے بھی وہ ایکٹنگ کرتے ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نینا گپتا اورویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
فلم کی کمائی کے پہلے چیک سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا،منوج باجپائی
-
سلمان خان اگلے ماہ فلم سکندر کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے
-
بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کی کروڑوں کی جائیداد ضبط
-
اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں سے مدد نہیں آئیگی، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
-
میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں، ابرارالحق
-
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4 لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف
-
سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی
-
عثمان مختار کا مستقبل میں کبریٰ خان کیساتھ کام کرنے سے انکار
-
مومنہ اقبال کی کرکٹرز کے میسجز سے متعلق بیان کی وضاحت
-
معروف اداکارہ نیمل خاور نے اپنے پرستاروں کے ساتھ براہ راست رابطے کیلئے یو ٹیوب چینل کا آغاز کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.