انٹرنیشنل ہاکی چیلنج کپ‘ پاکستان نے جنوبی کوریا کو 5-4سے شکست دیدی

ہفتہ 9 مئی 2015 15:25

انٹرنیشنل ہاکی چیلنج کپ‘ پاکستان نے جنوبی کوریا کو 5-4سے شکست دیدی

ہوبارٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) پاکستان نے انٹرنیشنل ہاکی چیلنج کپ میں جنوبی کوریا کو شکست دے دی۔ آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم نے 4 کے مقابلے 5 گول سے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

میچ میں پاکستان نے پہلے ہاف میں گول کرتے ہوئے برتری حاصل کی لیکن تاہم جنوبی کوریا نے لگاتار تین گول کرتے ہوئے سکور1-3 کر دیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے اس کے بعد بہترین کارکردگی دکھائی اور 4-5 سے میچ اپنے نام کیا۔یہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی دوسری کامیابی ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہی شکست دی تھی۔ پاکستانی ٹیم اب تک 3 میچ ہار بھی چکی ہے۔ آسٹریلیا اور آسٹریلیا اے کے علاوہ گرین شرٹس کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :