ٹیسٹ سیریز کے آخری 2 میچز کولمبو کے پریماداسا سٹیڈیم سے پالی کیلے سٹیڈیم اور کینیڈی سٹیڈیم منتقل

ہفتہ 9 مئی 2015 15:25

ٹیسٹ سیریز کے آخری 2 میچز کولمبو کے پریماداسا سٹیڈیم سے پالی کیلے سٹیڈیم ..

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ قومی ٹیم کے دورہ سری لنکا کو حتمی شکل دیتے ہوئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ شیڈول کے مطابق قومی ٹیم اپنے دورہ سری لنکا میں تین ٹیسٹ میچ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل میچز کھیلے گی۔ ابتدائی شیڈول کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے آخری دو میچز کولمبو کے پریماداسا سٹیڈیم میں کھیلے جانا تھے تاہم اب تیسرے ٹیسٹ کو پالیکیلے سٹیڈیم ، کینیڈی منتقل کردیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ دو ٹیسٹ گال اور پی سارا اوول میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ون ڈے سیریز کا آغاز 11جولائی کو ڈمبولا میں میچ سے ہوگا۔ ون ڈے کے دیگر میچز پالیکیلے ، کولمبو اور ہمبنٹوٹا میں ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی میچز پریماداسا سٹیڈیم میں ہوں گے۔ موسم کے پیش نظر ون ڈے سیریز کے بیچ میں ریزرو ڈیز رکھے گئے ہیں۔ قبل ازیں پاکستان کولمبو کولٹ کرکٹ کلب میں ایک 3روزہ پریکٹس میچ کھیلے گا۔ پاکستان نے گزشتہ برس سری لنکا کا دورہ کیا تھا تاہم اسے ٹیسٹ سیریز میں دو صفر سے ناکامی ہوئی تھی۔ دونوں ممالک کے بیچ گزشتہ ڈیڑہ برس میں یہ تیسری ٹیسٹ سیریز ہے جبکہ چھ برس میں چھٹی دو طرفہ سیریز ہوگی۔