Live Updates

این اے 122کی نادرا رپورٹ سے ہمارا موقف درست ثابت ہوا ،40فیصد سے بھی کم ووٹوں کی تصدیق ہو سکی

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاٹوئٹر پیغام

ہفتہ 9 مئی 2015 16:19

این اے 122کی نادرا رپورٹ سے ہمارا موقف درست ثابت ہوا ،40فیصد سے بھی کم ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 122کی نادرا رپورٹ سے ہمارا موقف درست ثابت ہوا ،40فیصد سے بھی کم ووٹوں کی تصدیق ہو سکی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراین اے 122کی نادرا رپورٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 122 کی نادرا رپورٹ نے ہمارے موقف کی تصدیق کر دی۔ این اے 122 میں 40فیصد سے بھی کم ووٹوں کی تصدیق ہو سکی، 12ہزار جعلی شناختی کارڈ سے ڈالے گئے3 ہزار ووٹ جعلی تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات