Live Updates

این اے 122 کی نادرا رپورٹ نے ہمارے موقف کی توثیق کر دی،تحریک انصاف

ہفتہ 9 مئی 2015 16:19

این اے 122 کی نادرا رپورٹ نے ہمارے موقف کی توثیق کر دی،تحریک انصاف

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہے کہ این اے 122 کی نادرا رپورٹ نے ہمارے موقف کی توثیق کر دی، ہزاروں جعلی ووٹوں سے ایاز صادق کی فتح کی راہ ہموار کی گئی، بڑے پیمانے پر کی جانے والی دھاندلی کا راز فاش ہو گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو این اے 122کی نادرا رپورٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ ہم روز اول سے کہہ رہے ہیں کہ ایاز صادق کا مینڈیٹ حقیقی نہیں ہے، اب نادرا کی این اے 122کی رپورٹ نے ہمارے موقف کی توثیق کر دی ہے اور بڑے پیمانے پر کی جانے والی دھاندلی کا راز فاش ہو گیا ہے، این اے 122میں ہزاروں جعلی ووٹوں سے ایاز صادق کی فتح کی راہ ہموار کی گئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات