شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے شعبہ کیمسٹری کے زیرِ اہتمام ایم فل کے دو سیمینار ز کا انعقاد

ہفتہ 9 مئی 2015 17:03

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء )شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے شعبہ کیمسٹری کے زیرِ اہتمام ایم فل کے دو سیمینار ز کا انعقاد ہوا۔ پروفیسر ڈاکٹر یاسمین فیض قاضی ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز نے سیمینارز کی صدارت کی۔ اس موقع پر ایم فل کی محققہ شائستہ جمانی نے اپنا سیمینار پودوں سے بننے والی دواؤں کا تجزیہ پر پیش کیا۔

محققہ شائستہ جمانی اپنی تحقیق پروفیسر ڈاکٹر تجنیس پیرزادہ اور پروفیسر ڈاکٹر میر منصف علی ٹالپر کی رہنمائی میں سرانجام دے رہی ہیں۔ اس موقع پر محققہ نے اپنی تحقیق پیش کرتے ہوئے کہا کہ پودے ہماری زندگی کیلئے نہایت مفید ہیں ۔ پودوں کو مختلف دواؤں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ پودے بیماری میں شفایابی کا اہم ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تحقیق کا بنیادی مقصد دواؤں میں پودوں کے استعمال کا تجزیہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ایم فل کا دوسرا سیمینار محقق عبدالغفار نے میٹل بائنڈنگ پر پیش کیا۔ محقق اپنی تحقیق پروفیسر ڈاکٹر میر منصف علی ٹالپر کی رہنمائی اور پروفیسر ڈاکٹر تجنیس پیرزادہ کی شریک رہنمائی میں سرانجام دے رہے ہیں۔محقق نے اپنی تحقیق پیش کرتے ہوئے کہا کہ مٹی کا نامیاتی معاملہ پودوں کیلئے نہایت ضروری ہے۔ پودے غذائیت کییلئے نہایت ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مٹی کا نامیاتی معاملہ کھاد کے طور پر کام کرتا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر یاسمین فیض قاضی نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں محققین کا کام معاشرے کیلئے مفید ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی مدبرانہ قیادت میں یونیورسٹی پیشہ وارانہ محققین پیداکررہی ہے۔دونوں سیمینارز کامیاب قرار دیئے گئے۔ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق مہر ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل نے کہا کہ دونوں محققین نے اپنی تحقیق نتیجہ خیز معنی میں کی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر نور احمد شیخڈائریکٹر اورک نے کہا کہ دونوں محققین کا کام ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مقررہ معیار کے مطابق ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد میمنسربراہ شعبہ کیمسٹری نے شعبے کی تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں سے شرکاء کو آگاہی دی۔پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد کانہرڈائریکٹر پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیز نے کہا کہ وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی سرپرستی میں یونیورسٹی کے محققین اہم موضوعات پر تحقیق کررہے ہیں۔ سیمینارز میں پروفیسر ڈاکٹر تجنیس پیرزادہ، پروفیسر ڈاکٹر میر منصف علی ٹالپر، پروفیسر ڈاکٹر احمد الدین راجپر، پروفیسر ڈاکٹر ونود کمار،پروفیسر ڈاکٹر عبدالحسین شر اور پروفیسرز، محققین اور طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔