آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی

ساؤتھ افریقہ پہلے آسٹریلیا دوسرے اورپاکستان تیسرے نمبر پرموجود یونس خان ایک درجہ ترقی پا کر 7 ویں ، اظہر علی 16 ویں ،سرفراز احمد 22 ویں اور مصباح الحق 11ویں نمبر پر موجود

ہفتہ 9 مئی 2015 17:45

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی

دوبئی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیسٹ سیریز کے بعد نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ پاکستان نے ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد 103 پوائنٹس کے ساتھ اپنی تیسری پوزیشن مستحکم کرلی ،ساؤتھ افریقہ پہلے ، آسٹریلیا دوسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی بلے بازوں کی طرف سے شاندار کارکردگی پر اپنی پوزیشن بہتر بنالی ۔

یونس خان ایک درجہ ترقی پا کر 8 سے 7 ساتویں نمبر پر آگئے جبکہ اظہر علی 5 درجے پا کر 21 سے 16 ویں پوزیشن پر اور سرفراز احمد 26 ویں سے 22 ویں پوزیشن پر آگئے ۔ باؤلرز میں یاسر شاہ نے 6 درجے ترقی پا کر 20 ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق ساؤتھ افریقہ 124 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ، آسٹریلیا 118 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اورپاکستان 103 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ چوتھے ، نیوزی لینڈ 5 ویں ، سری لنکا چھٹے ، انڈیا 7 ویں ، ویسٹ انڈیز 8 ویں اور بنگلہ دیش نویں نمبر پر موجود ہے آئی سی سی کی جانب سے نئی جاری ہونیوالی ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں ۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے کمار سنگا کارا پہلے ، ساؤتھ افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز دوسرے ، ساؤتھ آفریقہ کے ہی ہاشم آملہ تیسرے ، آسٹریلیا کے ڈیون سمتھ چوتھے اور سری لنکا کے کپتان میتھیوز پانچویں نمبر موجودہیں ۔ بنگلہ دیش کے خلاف شاندار کارکردگی پر یونس خان ایک درجہ ترقی پا کر 8 سے 7 ساتویں نمبر پر آگئے جبکہ اظہر علی 5 درجے پا کر 21 سے 16 ویں پوزیشن پر اور سرفراز احمد 26 ویں سے 22 ویں پوزیشن پر آگئے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ٹیسٹ رینکنگ میں 11 ویں نمبر پر براجمان ہیں ۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ باؤلرز ٹیسٹ رینکنگ میں ساؤتھ افریقہ کے ڈیل سٹین پہلے ، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے ، آسٹریلیا کے ہیرس تیسرے ، سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ چوتھے اور آسٹریلیا کے مچل جانسن 5ویں نمبر پر موجود ہیں ۔ بنگلہ دیش کے خلا ف دوسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹیں لینے والے یاسر شاہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں چھ درجے ترقی پاکر 20ویں پوزیشن پر آگئے ہیں ۔ پاکستان کے سعید اجمل 11 ویں ، جنید خان 15ویں ، اور عبدالرحمن 16 نمبر پر موجود ہیں جبکہ آل راؤنڈرز پاکستان کے محمد حفیظ 7 ویں نمبر پر براجمان یں ۔