دہشتگرد کا خاندان بھی دہشتگردی کا ذمے دارہوگا،خیبرپختونخوا حکومت

لاپتہ شخص دہشتگردی کے کسی واقعہ میں گرفتار یا ہلاک ہوجائے تو خاندان سے پوچھ گچھ کی جائیگی ٗ اخبارات میں شائع اشتہار میں انتباہ

ہفتہ 9 مئی 2015 18:13

دہشتگرد کا خاندان بھی دہشتگردی کا ذمے دارہوگا،خیبرپختونخوا حکومت

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) خیبر پختونخوا حکومت نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ کسی خاندان کا کوئی بھی فرد لاپتہ ہوجائے تو پولیس اور پولٹیکل ایجنٹ کو آگاہ کیا جائے۔ اگر لاپتہ شخص دہشتگردی کے واقعے میں پکڑا یا مارا گیا تو اس کے خاندان پر بھی ذمہ داری عائد ہوگی۔خیبرپختونخوا حکومت نے یہ انتباہ قومی اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہار کے ذریعے جاری کیا ہے ۔

(جاری ہے)

عوام کو خبردار کیا گیا کہ خودکش حملوں اور دہشتگردی میں ملوث افراد اگرگھروں سے لاپتہ ہوں اور اس کی اطلاع نہ دی جائے تو خاندان کے سربراہ یا سرپرست کیخلاف کارروائی کی جائیگی ۔کوئی فرد انفرادی طور پر یا کسی تنظیم کے ذریعے دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہو تو پولیس اور پولیٹیکل ایجنٹ کو اس کی تصویر اور دیگر تفصیلات کی فراہمی اس خاندان کی ذمہ داری ہوگی۔ لاپتہ شخص دہشتگردی کے کسی واقعے میں گرفتار یا ہلاک ہوجائے تو اس کے خاندان سے پوچھ گچھ کی جائیگی ۔ گمشدگی کی رپورٹ درج نہ کرانے پر خاندان کے سربراہ کو جائیداد کی ضبطگی ، عمرقید یا پھانسی کی سزا دی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :