سرحد یونیورسٹی پشاور کا سالانہ سپورٹس گالا اختتام پذیر

ہفتہ 9 مئی 2015 19:08

سرحد یونیورسٹی پشاور کا سالانہ سپورٹس گالا اختتام پذیر

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء ) سرحد یونیورسٹی کا سالانہ سپورٹس گالا اختتام پذیر ہوگیا جس میں مختلف کھیلوں میں میکینکل ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم آگے رہی، کرکٹ میں فارمیسی،فٹ بال میں بی ٹیک،والی بال میں سپورٹس سائنسز،بیڈمنٹن میں الیکٹریکل،ٹیبل ٹینس میں میکینیکل،کیرم بورڈ میں الیکٹریکل،شطرنج میں میکینیکل ، ای گیمز میں کمپیوٹر سائنس ، جبکہ خواتین کے منعقد ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں بیڈ منٹن میں سپورٹس سائنسز، ٹیبل ٹینس میں سپورٹس سائنسز، کیرم بورڈ میں کمپیوٹر سائنس،شطرنج میں سپورٹس سائنسز اور اسی طرح ای گیمنگ میں کمپیوٹر سائنس کے ڈیپارٹمنٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

یہ مقابلے پشاور یونیورسٹی، اسلامیہ کالج یونیورسٹی اور سرحد یونیورسٹی میں پانچ روز تک جاری رہے تقریب کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ]پروفیسر ڈاکٹر سلیم الرحمن کا کہنا تھا کہ سرحد یونیورسٹی کھیلوں کی بہتری میں خیبر پختونخوا حکومت کے شانہ بشانہ چلے گی ہمارے طلبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی آگے ہیں اس سپورٹس گالا میں ہمیں مختلف کھیلوں میں بہترین کھلاڑی ملے ہیں جو کہ ملک کا اثاثہ ہیں سرحد یونیورسٹی طلبہ کی غیر نصابی سرگر میوں کو اچھی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی ہمیں یہ کوشش ہوتی ہے کہ سرح یونیورسٹی کے طلبہ ہر میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے، انہوں نے بہترین ایونٹ ارگنائز کرنے پر تمام ارگنائزرز کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ڈین آف سوشل سائنس ڈاکٹر وحید مغل، ڈین آف کمپیوٹر سائنس ڈاکتر نذیر شاہ خٹک اور ڈائریکٹر سپورٹس محب اﷲ مروت بھی موجودتھے، تقریب کے اختتام میں کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے گئے

متعلقہ عنوان :