بین الصوبائی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کیلئے ٹرائلز کا اعلان

ہفتہ 9 مئی 2015 19:58

بین الصوبائی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کیلئے ٹرائلز کا اعلان

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) بین الصوبائی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کیلئے خیبر پختونخوا کے میل اینڈ فی میل ٹرائلز 14 اور15 مئی کو قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقد ہونگے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری پریس ریلز کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے بین الصوبائی بیڈمنٹن چیمپئن شپ 20 سے 22 مئی تک قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں شروع ہونگے جس کیلئے خیبر پختونخوا ٹیم سلیکشن کیلئے خواتین انڈر16 ٹرائلز 14 مئی جبکہ میل انڈر17 ٹرائلز 15 مئی کو سٹیڈیم میں ہونگے ۔ جس میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑی فارم ب ضرور ہمرا لائیں گے ۔