انٹر ریجنل یوتھ گیمز ، باکسنگ اور ہینڈ بال کے مقابلے شروع ہوگئے

ہفتہ 9 مئی 2015 19:58

انٹر ریجنل یوتھ گیمز ، باکسنگ اور ہینڈ بال کے مقابلے شروع ہوگئے

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) انٹر ریجنل یوتھ گیمز کے سلسلے میں مردوں کے ہینڈ بال اور باکسنگ کے مقابلے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں شروع ہوگئے جس میں سات ریجن سے دوسو سے زائد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں باضابطہ افتتاح ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری و ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سید ثقلین شاہ نے کیا ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیر زاہد شاہ ، جمشید بلوچ سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھے ۔

ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اور پشاور اپ لفٹ پروگرام کے باہمی اشتراک سے جاری انٹر ریجنل یوتھ گیمز کے سلسلے میں گزشتہ روز ہینڈ بال اور باکسنگ کے مقابلے منعقد ہوئے،ہینڈ بال میں پشاور ، ڈی آئی خان ،بنوں اور کوہاٹ کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔ افتتاحی میچز میں کوہاٹ نے ہزارہ کو 8-4 سے شکست دی ، بنوں نے مردان کو 11-5 سے ہرایا جبکہ ڈی آئی خان نے سوات ریجن کو 9-3 سے شکست دیکر آگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

میچ میں شکور ، عمران اور سہراب نے ریفریزکے فرائض انجام دیئے ۔باکسنگ کے مقابلوں میں 46 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں ابیٹ آباد کے ارباز عالم نے پشاور کے رمیش خان کو شکست دی جبکہ 49 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں پشاور کے محمد شفیق نے سوات کے اصغر خان کو شکست دیکر آگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ باکسنگ کا باضابطہ افتتاح صدارتی ایوارڈیافتہ انٹر نیشنل باکسر لال سعیدنے کیا ۔