محکمہ موسمیات کی آئندہ تین سے چار روز کے دوران موسم کی صورتحال غیر یقینی رہنے کی پیشگوئی

ہفتہ 9 مئی 2015 21:05

محکمہ موسمیات کی آئندہ تین سے چار روز کے دوران موسم کی صورتحال غیر یقینی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے آئندہ تین سے چار روز کے دوران موسم کی صورتحال غیر یقینی رہنے کی پیشگوئی کی ہے ،پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان، بالائی سندھ اورکشمیرمیں کہیں کہیں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ تک اسلام آباد، ملتان، ڈی جی خان،بہاولپور،راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ساہیوال اور لاہور ڈویژن میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم خیبر پختونخواہ( مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ ڈویڑن)، راولپنڈی، سرگودھا، ڈی جی خان، ملتان، سکھر، لاڑکانہ ڈویڑن، فاٹا، شمالی بلوچستان(کوئٹہ، ڑوب، قلات ڈویڑن)، کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز / گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سندھ، بلوچستان اور وسطی/جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی کپیٹ میں رہے ۔سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ سبی، بینظیر آباد45، جیکب آباد، لاڑکانہ44، موہنجوداڑو، سکھر، رحیم یار خان، نور پورتھل، روہڑی، چھور، قصور اور پڈعیدن میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :