اسلام آباد ٹول پلازہ پر پولیس اور ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں کے مابین جھگڑا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 مئی 2015 21:28

اسلام آباد ٹول پلازہ پر پولیس اور ایف ڈبلیو  او کے اہلکاروں کے مابین ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 مئی 2015 ء) اسلام آباد ٹول پلازہ پر پولیس اور ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں کے مابین جھگڑا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹول پلازہ پر پولیس اور ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں کے مابین جھگڑا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

جھگڑا تب شروع ہوا جب ایک فیملی نے موٹروے ٹول پلازہ پر ناروا سلوک کی شکایت پولیس اہلکاروں سے کی جس کے بعد ایک پولیس اہلکار ایف ڈبلیو او کےاہلکاروں سے اس سلسلے میں بات کرنے کیلئے گیا تاہم ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں نے اکٹھا ہوکر جھگڑا شروع کردیا اور پولیس کے اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے 5 اہلکاروں کو زخمی کردیا۔

متعلقہ عنوان :