شہریارخان کوکولکتہ ایئرپورٹ پرپہلے روکا گیا،پھر داخلے کی اجازت دے دی گئی

چیئرمین پی سی بی شہریارخان کو کاغذات نہ ہونے پر روکا گیا بھارتی میڈیا

اتوار 10 مئی 2015 11:16

شہریارخان کوکولکتہ ایئرپورٹ پرپہلے روکا گیا،پھر داخلے کی اجازت دے ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 مئی۔2015ء) پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کو بھارتی امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے کولکتہ ائیرپورٹ پر روکنے بعد جانے کی اجازت دیدی بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کو امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کولکتہ ہوائی اڈے پر روکا گیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی چیئرمین کے پاس مناسب امیگریشن کاغذات نہیں تھے اور ان کاغذات کی غیر موجودگی کی وجہ سے نیتا جی سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر براہ راست اترنے پر روکا گیا ٹریول قوانین کے مطابق انہیں دہلی کے ذریعے بھارت میں داخل ہونا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی تھی شہریار خان بھارتی بورڈ بی سی سی آئی کے صدر جگموہن ڈالمیا کو کولکتہ میں ملنے آئیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریارخان کو کاغذات نہ ہونے پرکولکتہ ایئرپورٹ پرپہلے روکا گیا،بعد میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔

متعلقہ عنوان :