ہم تو یہاں جنت دیکھنے کے لیے آئے تھے، ملائیشیئن ہائی کمشنر کی نلتر حادثہ کی آخری لمحات بارے گفتگو

اتوار 10 مئی 2015 11:19

ہم تو یہاں جنت دیکھنے کے لیے آئے تھے، ملائیشیئن ہائی کمشنر کی نلتر حادثہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 مئی۔2015ء ) ہیلی کاپٹرحادثے میں زخمی ہونے والے ملائیشیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر حسرالثانی نے آخری لمحات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تو یہاں جنت دیکھنے کے لیے آئے تھے،گلگت سے ہیلی کاپٹر کی نلتر کی پرواز ٹھیک رہی، لینڈنگ کے وقت وہ اچانک گول گول گھومنے لگا،میں نے دیکھا کہ پائلٹ شہیدہوچکا تھا، آگ بہت تیز ہوچکی تھی، ہم کچھ بھی نہیں کرسکتے تھے،میں اپنے آپ کو گھسیٹ کر پائلٹ کی کھڑکی تک پہنچا اور اس کا شیشہ توڑ کر باہر نکل آیا۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہیلی کاپٹرحادثے میں زخمی ہونے والے ملائیشیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر حسرالثانی نے آخری لمحات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تو یہاں جنت دیکھنے کے لیے آئے تھے۔پھر آگ، دھواں اور تباہی کہ مناظر دیکھے جاسکتے تھے۔ گول گول گھومنے کی تصدیق نیدر لینڈ کے سفیر ماسل ڈی ونک نے بھی ایک بیان میں کی ہے۔ مجھے جو یاد ہے کہ ہم سپن میں پھنس گئے تھے۔ میں نے اپنے آپ کو تھوڑا بہت جھٹکے کے لیے تیار کیا۔ پھر جب میں نے آنکھیں کھولیں تو میں دھواں دیکھ سکتا تھا۔ میں خوش قسمت تھا کہ محفوظ رہا۔ میں اس علاقے میں دس سال پہلے آیا تھا اور اب اسے دوبارہ دیکھنا چاہتا تھا۔ ہمارے دل دکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :