نارووال، عمر بھر ساتھ رہنے والی سہیلیوں کو موت بھی جدا نہ کرسکی

ایم اے کی دو طالبات کی پراسرار ہلاکت‘ ایک کی کمرے سے لاشیں مل گئیں‘ پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل

اتوار 10 مئی 2015 13:07

نارووال، عمر بھر ساتھ رہنے والی سہیلیوں کو موت بھی جدا نہ کرسکی

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 مئی۔2015ء) عمر بھر ساتھ رہنے والی سہیلیوں کو موت بھی جدا نہ کرسکی‘ نواحی گاؤں ارود افغان میں ایم اے کی دو طالبات کی پراسرار ہلاکت‘ ایک کی کمرے سے لاشیں مل گئیں‘ پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل۔ اتوار کو نارووال کے نواحی گاؤں اردو افغان میں ایم اے کی دو طالبات ایک ہی کمرے سے مردہ حالت میں برآمد ہوئیں۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی نارووال عرفان الحق نے کہا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکیوں نے خودکشی کی ہے اصل بات پوسٹمارٹم کے بعد پتہ چلے گی لڑکیوں کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ہیں۔ لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دونوں لڑکیوں کے ورثاء سے بھی بات ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات تنزیلہ نامی لڑکی سہیلی کے گھر آئی تھی اگلی صبح دونوں لڑکیاں کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکیوں کے بازوؤں پر تحریر تھی کہ ہمیں ایک ہی قبرستان میں دفن کیا جائے۔