قومی کھلاڑیوں کو میرپورٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کا صلہ مل گیا

اتوار 10 مئی 2015 13:42

قومی کھلاڑیوں کو میرپورٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کا صلہ مل گیا

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 مئی۔2015ء) پاکستان اوربنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ اظہرعلی کی 5درجے اور لیگ اسپنر یاسرشاہ کی 6 درجہ ترقی ہوگئی،قومی کھلاڑیوں کو میرپورٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کا صلہ مل گیا۔ پہلی اننگز میں سینچری بنانے والے یونس خان ایک درجہ ترقی کے بعد ساتویں نمبرپرآگئے۔

(جاری ہے)

کپتان مصباح الحق کا گیارہواں نمبربرقرار ہے۔ اظہرعلی نے پانچ درجے پاتے ہوئے سولہویں پوزیشن پرآگئے،اسد شفیق اٹھارہویں ،سرفرازاحمد چار درجے بہتری کے بعد بائیسویں نمبرپرآگئے۔بیٹسمین رینکنگ میں سری لنکا کے کمارسنگاکارا بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں،بالرز میں ڈیل اسٹین پہلے اور جیمزاینڈرسن دوسرے نمبرپرموجود ہیں۔ میرپورٹیسٹ میں سات وکٹیں لینے والے لیگ اسپنر یاسرشاہ چھ درجے چھلانگ لگا کرکیرئیربیسٹ بیسویں نمبرپرآگئے۔