کراچی کے نوجوانوں کا مارشل آرٹ میں رجحان فروغ پانے لگا

اتوار 10 مئی 2015 13:43

کراچی کے نوجوانوں کا مارشل آرٹ میں رجحان فروغ پانے لگا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 مئی۔2015ء) شہرقائد کے نوجوانوں کا مارشل آرٹ میں رجحان بڑھنے لگا، بینک ملازم ہوں یا خواتین سب ہی تائی کوانڈو سیکھنے میں مصروف ہیں۔ کھیل کوئی بھی ہوانسان کے صحت مند رہنے میں معاون ثابت ہوتا ہے لیکن اگر وہی کھیل سلامتی کا بھی ذریعہ بن جائے تو کیا بات ہے۔مارشل آرٹ میں یہی خوبی ہے کہ وہ انسان کی تفریح کے ساتھ اسے جسمانی طورپر بھی مضبوط کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ان دنوں کراچی میں مختلف شعبہ فکر سے تعلق رکھنے والے نوجوان تائی کوانڈو کے بنیادی کورس کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔بینک ملازم ہوں یا خواتین سب کی کوشش ہے کہ وہ تائی کوانڈو میں مہارت حاصل کریں تاکہ پہلے اپنے اور پھر دوسروں کی بھی حفاظت کر سکیں۔نوجوانوں کا کہنا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود ان کے اندرسیکھنے کا جذبہ ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مناسب سرپرستی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :