شمالی وزیرستان میں دو قبائل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 49ہوگئی

زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے افغانستان منتقل کیا گیا ہے  مقامی افراد کی گفتگو

اتوار 10 مئی 2015 14:11

شمالی وزیرستان میں دو قبائل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں مرنے والوں ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 مئی۔2015ء) قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں دو قبائل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 49ہوگئی مقامی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے مداخیل اور پائی پالی کابل خیل قبائل کے درمیان پہاڑی کی ملکیت کو لے کر مسلح تصادم کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا تاہم زخمیوں میں دو افراد دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 49ہوگئی ذرائع نے بتایا کہ دو درجن سے زائد زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق علاقے کے مقامی افراد نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے افغانستان منتقل کیا گیا ہے -