دبئی میں سمندر میں گھر تعمیر کرنیکا منصوبہ تیار، آئندہ برس مکمل کر لیا جا ئے گا

گھر کی تین منزلیں ہونگی جن میں سے ایک پانی کے نیچے اور دو پانی کے اوپر ہوں گی، زندگی کی تمام سہولتیں دینے والے گھروں کو ایک کشتی کی طرح آسانی کے ساتھ لے جایا جا سکے گا

اتوار 10 مئی 2015 15:21

دبئی میں سمندر میں گھر تعمیر کرنیکا منصوبہ تیار، آئندہ برس مکمل کر ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 مئی۔2015ء ) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں سمندر میں گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا جو آئندہ سال مکمل کرلیا جائے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دبئی میں اب سمندر میں لگژری لائف اسٹائل کے گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے جوکہ آئندہ برس مکمل کر لیا جا ئے گا، یہ پہلے گھر ہوں گے جن کی تین منزلیں ہیں جن میں سے ایک پانی کے نیچے اور دو پانی کے اوپر ہوں گی۔

(جاری ہے)

زندگی کی تمام سہولتیں دینے والے گھروں کو ایک کشتی کی طرح آسانی کے ساتھ لے جایا جا سکے گا. ان گھروں کی تعمیر کا منصوبہ بنانے والی معروف تعمیراتی کمپنی کلینڈینسٹ گروپ نے فی الحال اس طرح کے صرف 42 ولاز طیارے کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ان کی قیمت ابھی طے کی جانی باقی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ تیرتے ولاز 3 منزلہ ہوں گے جن میں سے ایک منزل ماسٹر بیڈ روم جو سمندر کے اندر پانی میں جبکہ اوپر کے دونوں کمرے عام استعمال کیلئے ہوں اور ان تینوں کمروں کے ساتھ ساتھ باتھ روم کی سہولت بھی میسر ہو گی۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو جوزف کلینڈینسٹ کے مطابق یہ گھر آئندہ برس مکمل ہو جائیں گے اور ہمیں امید ہے کہ یہ گھر لگڑری لائف اسٹائل رکھنے والے لوگوں کو بہت پسند آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :