سوئٹزرلینڈ میں فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 10 مئی 2015 16:02

سوئٹزرلینڈ میں فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک

جینوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مئی۔2015ء) سوئٹرز لینڈ کے شہر آرگاؤ میں رہائشی عمارت میں فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سوئٹزر لینڈ کے شمال میں واقع شہر آرگوا میں پولیس کو اطلاع دی گئی کہ ان کے پڑوس میں واقع ایک عمارت سے فائرنگ کی آوازیں آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے فوری بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں انہیں کئی لاشیں ملیں۔ جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کرلئے گئے۔ پولیس نے ہلاکتوں کی تعداد بتانے سے گریز کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد نوجوان ہیں اور اس بات کے قوی امکان ہیں کہ فائرنگ کرنے والے نے واقعے کے بعد خود بھی خودکشی کرلی ہو۔

متعلقہ عنوان :