نارووال کے نواحی گاؤں میں ایم اے کی دو طالبات کی پر اسرار موت

نعشیں ایک ہی کمرے سے ملیں ایک ہی قبرستان میں دفن کیا جائے لڑکیوں کے بازوؤں پر تحریر

اتوار 10 مئی 2015 16:59

نارووال کے نواحی گاؤں میں ایم اے کی دو طالبات کی پر اسرار موت

نارووال( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 مئی۔2015ء) نارووال کے نواحی گاؤں میں ایم اے کی دو طالبات کی پر اسرار موت، نعشیں ایک ہی کمرے سے ملیں، ہمیں ایک ہی قبرستان میں دفن کیا جائے لڑکیوں کے بازوؤں پر تحریر، پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھانہ رعیہ خاص کے گاؤں ارود افغاناں کے رہائشی مقبول کی بیٹی صباء مقبول کے گھر اسکی سہیلی مہیس بوبے والی کی تنزیلہ ارشد آئی اور رات کو ایک کمرے میں سو گئی اور صبح کمرے سے دونوں کی نعشیں مل گئیں جنہیں تھانہ رعیہ پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ ماٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا اور واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔

لڑکیوں کے بازوؤں پر تحریر تھا کہ ہمیں ایک ہی قبرستان میں دفن کیا جائے ۔پولیس ذرائع کے مطابق دونوں گہری سہیلیاں تھیں اور ان کے جسم پر کسی قسم کے نشانات نہیں پائے گئے تا ہم پوسٹ مارٹم کے بعد ہی حتمی نتیجہ سامنے آئے گا۔ پولیس کا خیال ہے کہ لڑکیوں نے خودکشی کی ہے۔