کمسن بھائیوں کو قتل نہیں کیا گیا ،ہلاکت پانی میں ڈوبنے اور دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی‘ اسد سر فراز

اتوار 10 مئی 2015 20:58

کمسن بھائیوں کو قتل نہیں کیا گیا ،ہلاکت پانی میں ڈوبنے اور دم گھٹنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2015ء) ایس پی سٹی اسد سر فراز نے کہا ہے کہ شاہدرہ میں دو کمسن بھائیوں کی ہلاکت پانی میں ڈوبنے اور دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شاہدرہ میں پانی کے جوہڑ سے ملنے والے دو کمسن بھائیوں کی لاشوں کی پوسٹمارٹم رپورٹ آ گئی ہے جسکے مطابق انہیں قتل نہیں کیا گیا بلکہ دونوں کی ہلاکت پانی میں ڈوبنے اور دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔

متعلقہ عنوان :