جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم جولائی میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

پیر 11 مئی 2015 11:48

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم جولائی میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء ) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم جولائی میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹی 20، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 5 جولائی جبکہ دوسرا 7 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 10 جولائی، دوسرا 12 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 15 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 جولائی تک چٹاگانگ جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 جولائی سے 3 اگست تک میرپور، ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :