عاطف اسلم نے نیا ویڈیو سونگ ”زندگی آرہا ہوں “میں ریلیز کردیا

پیر 11 مئی 2015 12:09

عاطف اسلم نے نیا ویڈیو سونگ ”زندگی آرہا ہوں “میں ریلیز کردیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء)پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے نیا ویڈیو سونگ ”زندگی آرہا ہوں “میں ریلیز کردیا۔ ہیرو پنتی کے ٹائیگر شیروف کی پرفارمنس شاندار ہے۔

(جاری ہے)

عاطف اسلم کی سریلی آواز،دلوں کو چھوتے ساز، اس پر ٹائیگر شیروف کا تھرکتا انداز اور پھر دم دار انٹری دی پاکستانی گلوکار نے تو جیسے سانسیں تھمنے لگیں سبھی کی۔کبھی مائیک ،تو کبھی گٹار تھامے ، ننھے منے بچوں میں گھرے عاطف اسلم کے لبوں پر ہے زندگی سے دوستی کی باتیں۔نوجوانوں کو زندگی کی طرف بلاتے اس ویڈیو سونگ میں عاطف اسلم کی مدھر گلوکاری اور ٹائیگر کے زبردست ڈانس نے جیسے واقعی جان سی ڈال دی ہے۔